چنتامنی:8 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)9 ستمبر کو مختلف کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے کاویری تنازعہ کے سلسلہ میں کرناٹک بند منانے کے اعلان کا یہاں کے کرناٹکا رکشناویدیکے ،حضرت ٹیپوسلطان اسوسی ایشن ،ڈاکٹر امبیڈکر تنظیم ودیگر 20سے زائد تنظیموں نے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج شہر کے پریس اسوسی ایشن ہال میں مختلف کنڑا تنظیموں کے کارکنوں نے اخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو عوامی مزاحمت کی جارہی ہے کنڑا نواز تنظیمیں اس کے ساتھ ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے میں حکومت کی طرف سے جو بھی حکمت عملی وضح کی جائے گی اس کا ساتھ دیا جائیگا عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے اس کے خلاف حکومت نے نظر ثانی کی عرضی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئندہ ہے تمام نے اتفاق رائے سے مطالبہ کیاکہ عدالت کو اس معاملے میں حقائق کی بنیاد پر نظر ثانی کرنی چاہئے تملناڈو میں جب بھی جئے للیتا کی حکومت آتی ہے کاویری کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر ہوا دے کر کرناٹک کے ساتھ ٹکراؤ کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے یہ سلسلہ ختم کیا جانا چاہئے۔اس موقع پر کنڑا رکشنا ویدیکے کے تعلق سے صدر امبریش قولی وینکٹ رونپا لکشمی نارائن ،وکیل سی ایس انور خان سمیت کئی دیگرکارکن موجود تھے۔